محنت اور لگن سے کامیابی : تحریر احسن علی بٹ - Mentor's News

Breaking

Up-to-date news coverage, aggregated from sources all over the Pakistan by Mentor's News

Tuesday, July 20, 2021

محنت اور لگن سے کامیابی : تحریر احسن علی بٹ

آج کل ہر ایک انسان کامیاب ہونے کیلئے دور لگا رہا ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ انسان اپن@AhsanAliButtPTIی منزل کی طرف لگن اور محنت کے بجائے شارٹ کٹ رستے سے کامیاب ہونے کیلئے موقع ڈھونڈتا رہتا ہے جو کہ ایک غیر مناسب چیز ہے ہمیں چاہیے ہم اپنی پوری لگن اور محنت سے کام کریں اور نتیجہ اللّه پر چھوڑ دیں کسی بھی کام کو کرنے کیلئے سب سے پہلے اپکی نیت صاف ہونی چاہیے نیت صاف ہوگی تو آسانیاں پیدا ہوگی 

انسان کو کبھی بھی اپنے اللّه سے ناامید نہیں ہونا چاہیے ہمشہ اللّه پر یقین رکھنا چاہیے کہ یہ مالک ہے جس کے ہاتھ میں یہ ساری کائنات کا نظام ہے اور سارا نظام دن و رات، گرمی سردی، سورج چاند سب پر قادر ایک ذات ہے اور وه اللّه پاک کی ذات ہے ہمارا پختہ یقین ہی ہمیں کامیابی کی طرف گامزن کرے گا اسلیے ہمیں چاہیے ہم کوشش کریں کامیابی ناکامی اللّه کے ہاتھ میں ہے 

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علیؒ جناح کہا کرتے تھے کہ


Failure is a word unknown to me. 


ناکامی ایک ایسا لفظ ہے جسے میں نہیں جانتا ۔

محنت اور لگن سے ہی  فیصلوں کو تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ کسی نے خوب لکھا ہے کہ اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن منزل خوبصورت ہے تو راستے کی پرواہ نہ کرو۔اسی بات کو مدنظر رکھ کر اگر ہم کامیابی کی طرف نکل پڑے تو پھر میرے خیال میں ہمیں کسی کی پراہ نہیں کرنی چاہیے ۔ 


اپ سب سے گزارش ہے کہ جو بھی کام کریں جو بھی اپکی منزل ہو ہمشہ دل و جان سے اسکے لیے محنت اور لگن سے کام کریں انشاءلله کامیابی اپکا مقدر بنے گی اللّه پاک اپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

No comments:

Post a Comment